اقوام متحدہ میں پاکستان نے ہمسایہ ملک میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پرتشویش کا اظہار کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کیلیفورنیم ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی ملک میں 2021 میں بھی کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئےتھے۔
پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔