کالعدم پی ٹی ایم پر پابندی، شرپسندی کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام متحد ہوگئے۔
کالعدم پی ٹی ایم پر پابندی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ منظور پشتین پر جو پابندی لگائی گئی ہے، بہت پہلے لگانی چاہیے تھی،جو قوموں کے درمیان بے اتفاقی ہے، ایک دوسرے کو برابھلا کہتے ہیں، ان پر پابندی ہونی چاہیے،منظور پشتین کو افغانستان سے سپورٹ مل رہی ہے، افغان جھنڈے انکے جلسوں میں لہرائے جارہے ہیں۔
افغانستان سے بھی کہتے ہیں کہ یہاں فساد پیدا نہ کریں،جس نے بھی افغانستان کا جھنڈا لہرانا ہے تو افغانستان جائیں،یہ لوگ جو پشتون اور پنجابی کو لڑانا چاہتے ہیں، حالات خراب کررہے ہیں،نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ فتنہ فساد سے اپنے آپ کو بچائیں،
پشتون اور پنجابی ایک ہیں، رشتہ داریاں ہیں،پی ٹی ایم ایک افغانی جماعت ہے جو ملک میں انتشار اور نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔