ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان تصادم کے باعث فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ مزید 7 زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا تھا ۔
ابتداعی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تھا۔
ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔
خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔