وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی قائدین اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی، اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے پارٹی قائدین اور منتخب اراکین کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی جائیں گی۔