اسلام آباد: آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی جانب سے اپنا مسودہ پیش کردیا گیا۔
26 ویں آئینی ترامیم کے لیے مشترکہ مسودہ بنانے کی تیاری کے سلسلے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں 21 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں کاجائزہ پارلیمانی کمیٹی لے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے مسودوں پر کمیٹی نے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی جانب سے ایمل ولی خان نے آ ئینی ترامیم سے متعلق پارٹی کا مجوزہ ڈرافٹ پیش کردیا۔