غزہ سے میڈیکل کے 16فلسطینی طلبہ کا تیسرا گروپ اسلام آبادکے لیے روانہ ہو گیا۔
قاہرہ میں پاکستان کے سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات اور گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خصوصی کاوشوں کے تحت یہ طالب علم پاکستان کے میڈیکل اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلبہ میں سے اب تک غزہ سے104فلسطینی طلبہ پاکستان کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مصر سے پاکستان آ چکے ہیں۔