پشاور میں علاقہ ارمڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
ابتدائی طور پر کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔