اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس امکان کی جانچ کر رہی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے بعد حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی میں تین عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اس مرحلے پر تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جس عمارت میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کے موجود ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔
اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔