خیبر پختونخوا کے خوبصورت شہر ایبٹ آباد میں کاکول کے مقام پر واقع پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) میں آج مختلف تربیتی کورسز مکمل کرنے والے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہو گی۔
چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے، اس شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس پرجوش انداز میں ڈرل کی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہو نے کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔