خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں بھی کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللّٰہ نے بتایا ہے کہ پشاور کی 3 تحصیلوں میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پولیس کی نگرانی میں انتخابی مواد متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پہنچایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل پشتخرہ، بڈھ بیر اورحسن خیل میں ضمنی انتخابات ہوں گے، تینوں تحصیلوں کی 5 ویلج کونسلوں میں الیکشن ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق 5 ویلج کونسلز میں 21 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔