خیبرپختونخوا میں تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش اور سجانے کا منصوبہ 2022 سے تاخیر کا شکار ہے۔
دستاویز کے مطابق تخت بھائی اور جمال گھڑی میں تاریخی مقامات سجانے کا منصوبہ 2 سال سے تاخیر کا شکار ہے، ابتدائی مرحلے میں تخت بھائی سائٹ پر 5، جمال گھڑی پر 4 کروڑ روپے خرچ ہونا تھے۔
جاری دستاویز میں بتایا گیا کہ تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت میں 37 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا، 10 کروڑ روپے سے مکمل ہونے والا منصوبہ اب 47 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی ہے، تاریخی مقامات کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے برقی قمقموں سے سجانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔