الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اسلام آباد سے جاری الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہوگئی۔ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 723 ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 ہوگئی۔ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح53.77 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.23 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہو گئی، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 31 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہے۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 94 ہزار 710 ہوگئی، ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 80 ہزار135 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار 575 ہے۔
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 1 ہزار 742 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ21 لاکھ 90 ہزار 502 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 11ہزار240 ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 617 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 878 ہے۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار 227 ہو گئی۔ مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 438 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 789 ہے۔