وزیراعظم کی اسلام آباد میں فلسطینی طلباء و طالبات سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء و طالبات سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء و طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور فلسطینی طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔

تقریب کے دوران فلسطینی اسٹوڈنٹس نے کہا کہ وہ پاکستانی حکومت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں، یہاں ہمارا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھا گیا ہے۔