ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک احتجاج کے معاملے پر درج مقدمات کا معاملے پر اہم پیش سامنے آ گئی، سابق سینیٹر اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف  ڈی چوک احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا۔

 پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے  30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ آبپارہ ،تھانہ ترنول، تھانہ سیکٹریٹ ،تھانہ کوہسار  اور تھانہ نون میں 1، 1 مقدمہ درج ہے۔