مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہو گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف بیرون ممالک دوروں کے لئے لاہور ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے، پرواز نے صبح 9 بج کر 22 منٹ پر اڑان بھری، دبئی میں نواز شریف ایک روز قیام کے بعد لندن جائیں گے۔
غیر ملکی دوروں کے دوران نواز شریف امریکا، لندن اور یورپ بھی جائیں گے، 29 اکتوبر کو نواز شریف لندن سے امریکا جائیں گے، وہ امریکا میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے لندن میں اپنے چیک اپ کے لئے جانا تھا، آئینی ترامیم کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پہلے ملتوی کیا تھا، اب وہ لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اور کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔