قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ اور بشریٰ بی بی کی رہائی،پی ٹی آئی کا جشن منانے کا اعلان

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ اور بشریٰ بی بی کی رہائی پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی اٗٓئی ) نے 26 اکتوبر کو جشن منانے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں جشن منایا جائے گا،اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں مٹھائی تقسیم کریں گے،پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی رہائی کی خوشی میں یوم تشکر منائے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی،پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے مٹھائی کی بکنگ کروا لی۔ 

دوسری جانب مشال یوسفزئی نے کہاہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی طبعیت ناساز ہے، علاج معالجہ جاری ہے،بشری بی بی کے دانتوں میں شدید انفیکشن ہے، دانتوں میں انفیکشن کی وجہ سے مسوڑوں اور کان سے خون آرہاہے،علا ج مکمل ہونے کے بعد ہی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔