خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس یونیفارم کیلئے مختص سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس یونیفارم کیلئے مختص سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایک پولیس اہلکارکےیونیفارم کیلئے مختص رقم بڑھا کر 8400 روپے کر دی گئی ہے۔پہلے ایک پولیس اہلکار کے یونیفارم کیلئے سالانہ2 ہزار666 روپے مختص تھے۔

5سال سے پولیس یونیفارم کیلئے مجموعی طور پر 32 کروڑ80لاکھ روپے مختص تھے،خیبر پختونخوا کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں یونیفارم بجٹ میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

ہر سال مارچ اور دسمبر میں پولیس اہلکار کو یونیفارم کی مدمیں4200روپےجاری ہونگے۔