بنوں میں دوران گشت پولیس موبائل پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔
بنوں پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی موبائل وین پر چند مری کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں میں دو حملہ آور مارے گئے۔
حکام کے مطابق علاقے میں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، حملہ آوروں کی تلاش کیلئے مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔
دوسری طرف باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقے دربنو میں ایف سی اور پولیس کے مشترکہ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہيں ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے۔