صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی۔
آصف زرداری نے شہید پی ایم اے کیڈٹ عارف اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اسلامی فعل ہے، صدر مملکت نے شہید کیلئے بلند درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شہید عارف اللہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عارف اللہ شہید نے بزدل دشمنوں کے حملے کو ناکام بنا کر جرات و بہادری کی مثال قائم کردی، پاک فوج کے جذبہ حب الوطنی اور مٹی سے عہد وفا کی مثال ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ عارف اللہ شہید کی فرض شناسی اور لگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔