عمران خان کو جیل سے نکال کر پختونخوا لانے کیلیے پورا زور لگاؤں گا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے نکال کر پختونخوا لانے کے لیے پورا زور لگاؤں گا۔

صحافی کی جانب سے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ بشریٰ بی بی آپ کے پاس پہنچ گئی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بشریٰ بی بی جہاں بھی ہوتیں، سکیورٹی ہم نے دینی تھی۔ اگر ہمارے پاس آئی ہیں تواچھی بات ہے۔

بشریٰ بی بی کے پارٹی اجلاسوں کی صدارت کے حوالے سے صحافی کے سوال پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کی۔ بشریٰ بی بی سے مشورے ضرور ہوئے ہیں اوروہ ہوتے رہتے ہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آپ کب اپنے صوبے میں لے کر جائیں گے، جس پر وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں پورا زور لگاؤں گا کہ عمران خان کو بھی جیل سے نکال کر خیبر پخونخوا لے کر جاؤں۔