26ویں آئینی ترمیم نے چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے راستے بند کردیے: رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کو نظام کی گارنٹی قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم نے چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے راستے بند کردیے ہیں، اب فعال حکومت کو چور دروازوں سے غیرمستحکم نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی طرف سے بھی جو معاملات ہوتے تھے ان کا راستہ بھی بند ہوگیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرا دعویٰ ہے اب ن لیگ کا اقتدار مستحکم رہےگا، معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا۔