26 ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی۔

کراچی میں ایک تقریب سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں کوئی خرابی نظر نہیں آرہی، اگر کوئی ہے تو بتائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی 27 ویں آئینی ترمیم آرہی ہے تو اس کے خدوخال کا علم نہیں ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے، آئین سے نگران حکومت کی شق نکالنی ہوگی، دنیا بھر میں اب نگران حکومتوں کے تصور کا خاتمہ ہوچکا، ہمیں اداروں کو مضبوط بنانا چاہیے۔