پی ٹی آئی کا یکم نومبر کو پشاور میں جلسے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یکم نومبر کو پشاور رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلسے میں پورے پاکستان سے لیڈر شپ اور کارکنان شرکت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ تحریکِ انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس آج شام کو ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے یکم نومبر کے جلسے کی حکمت عملی اور آنے والے احتجاج کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

جلسے میں پورے پاکستان سے لیڈر شپ اور کارکن شرکت کریں گے، ارکان اسمبلی کو زیادہ کارکن لانے کا ہدف دیا جائے گا۔