نوازشریف لندن سے امریکا کیلئے روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف لندن سے امریکا کیلئے روانہ ہوگئے۔

نواز شریف کو ایون فیلڈ سے ن لیگی کارکنوں نے الوداع کیا۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ  آپ وزیراعظم کیوں نہيں بنے؟  نواز شریف جواب ٹال گئے اور جوابی سوال پوچھ لیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟

حکومتی کارکردگی کے سوال پر کہاکہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔

نواز شریف امریکا میں ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئيں گے  پھر انہيں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن میں جوائن کريں گی  جس کے بعد مریم اور نواز شریف یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔