بانی چیئرمین کیساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے، شیخ وقاص اکرم

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہناہے بانی چیئرمین کیساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے ۔ 

تفصیلات کےمطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم  نے کہا کل پنجاب کی وزیراعلی ٰنے کچھ ایسی گفتگو کی ہے جس سے پورے پاکستان کے عوام کو تشویش ہے ، منڈیٹ چور وزیراعلی ٰنے   دھمکی آمیز زبان سے قابل مذمت گفتگو کی ہے ، بانی چیئرمین کے ساتھ جیل میں سفاکانہ سلوک ہورہا ہے ،اس بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ خان صاحب کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ 

انہوں  نے کہا وزیرآباد میں خان صاحب پر جب حملہ ہوا تھا تو ایسی ہی گفتگو مریم نواز اور دیگر رہنماؤں نے کی تھی ،اس وقت بھی غرور والے الفاظ  استعمال  کئے گئے تھے ،اسلام اباد میں کے پی ہاؤس پر حملہ ہوا، اس سے تین دن پہلے بھی حکومتی وزراء بیانات دے رہے تھے کہ یہ دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے ،اگر ان کی ماضی دیکھیں تو یہ باتیں جو یہ لوگ کررہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے ،اگر خان صاحب کی زندگی کو تھوڑی سی بھی نقصان پہنچی تو اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کے بعد ان لوگوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ،الیکشن میں لوگ نکلے اور لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ،اگر پی ٹی آئی کی سیاست آخری موڑپر ہوتی تو آپ لوگوں کو آئینی ترمیم کے لئے لوگوں کو خریدنا نہ پڑتا، 9 مئی سے 8 فروری تک جو ہوا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے،ایک پارٹی کے لیڈر کی صرف تصویر کے اوپر لاکھوں ووٹ دیتے ہیں یہ خان صاحب کا مقابلہ نہیں کرسکتے، یہ بیانات دیتے ہیں خان صاحب کو فتنہ کہتے ہیں۔ 

یہ کہتے ہیں گھس بیٹھئے ہیں مریم نواز کو گھس بیٹھئے کا مطلب نہیں معلوم، گھس بیٹھئے تو آپ کے کہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ،ان لوگوں کو اللہ کا خوف نہیں ہے، ان کو عوام کو جواب دینا پڑے گا ۔