اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ چین کے پاکستان میں سفیر کا بیان حیران کن ہے جو دونوں ممالک کے سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا چینی شہریوں کے ساتھ چند بدقسمت واقعات رونما ہوئے، ہمیں چینی حکومت اور سفارت خانے کی تشویش سے آگاہی ہے، ہم نے چین کو ان واقعات کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستان میں قیادت کی سطح پر یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی گئی۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصبو کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی، چینی سفیر کا یہ بیان حیران کن ہے ، ان کابیان پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔