صدرمملکت آصف زرداری کا جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچرہوگیا ہے۔
ترجمان ایوان صدرکے مطابق صدر مملکت کا گزشتہ رات دبئی ائیر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہوا، انہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا، صدر آصف زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاستر کیا گیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔