یہ لوگ ٹافیوں کی طرح ایف آئی آر بانٹ رہے ہیں، علیمہ خان

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ ٹافیوں کی طرح ایف آئی آر بانٹ رہے ہیں۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، ان لوگوں نے مذاق بنا رکھا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اسی بوسیدہ نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کمرے کی بجلی 5 دن بند رکھی گئی، ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔