سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کا حکمران جماعتوں کا ساتھ نہ دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ میں ججز کی موجودہ تعداد بڑھانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی بھی سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھانے کی حامی ہے، آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ججز کی تعداد میں اضافےپر حکومت پیشرفت کرےگی۔
جے یو آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی مجلس شوریٰ نےحکومتی اقدامات اور 26 ویں ترمیم کےمضمرات پر غور کیا۔