گلگت بلتستان: دامبوداس میں فوج کے تعاون سے فری لانسنگ ہب قائم

گلگت بلتستان کے علاقے دامبوداس میں ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب قائم کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک نایاب تحفہ دیا گیا، ایس سی او کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول داریل میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا۔

 

اسکول کے وائس پرنسپل سید ساجد نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں پاک آرمی اور ایس سی او کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں ایک بہترین سینٹر قائم کر کے دیا ہے، دنبوداس نوان شہر میں پہلی بار ایک فری لانسنگ ہب قائم ہوا ہے، اس فری لانسنگ ہب سے بچے آن لائن بزنس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے۔
 
وائس پرنسپل نے کہا کہ اس فری لانسنگ ہب سے ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے پروجیکٹس متعارف کروا سکتے ہیں، اسکول کے طلباء کے لیے یہ فری لانسنگ ہب بنایا گیا جو کہ بہت خوش آئیند ہے، اسکول کے بچوں کو اس ہب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
اس موقع پر علاقہ مکینوں اور نوجوانوں نے افواج پاکستان  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔