ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج پاکستان آئیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے ۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستانی قیادت سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔ ان کے دورےکا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان تجارت، معیشت ، توانائی اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔