خیبرپختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذکرات کامیاب، حکومت نے اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کرلیے۔
خیبرپختونخوا حکومت اور احتجاجی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے مذکرات کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کئی روز سے اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پشاور میں دھرنا دیے ہوئے ہیں اور اسکولوں میں تدریسی عمل معطل ہے۔