دھند اور اسموگ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

دھند اور اسموگ کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور اسموگ کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروےایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کے باعث بند ہیں۔

موٹروے ایم 5ملتان سے سکھر تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگامنڈی اور پتوکی میں دھند موجود ہے۔

رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند ہے۔