لاہور کا فضائی معیار مسلسل خراب ہونے سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
آج بھی لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 295 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے جس کا اے کیو آئی 751 ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق ملتان 228 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ پاکستان کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے، پشاور 166، راولپنڈی 145 اور اسلام آباد میں 144 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں اے کیو آئی134، ایبٹ آباد میں 129 اور ہری پور میں 86 اے کیو آئی ریکارڈ کیاگیا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔