پشاور: خیبر میڈیکل کالج مالی مشکلات کا شکار، مفت فرانزک ٹیسٹ بند ہونے کا خدشہ

پشاور کا خیبر میڈیکل کالج شدید مالی مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث مفت فرانزک ٹیسٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق کالج کو ڈی این اے، پوسٹمارٹم اور دیگرٹیسٹ کے لئے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جبکہ خیبر میڈیکل کالج نے حکومت سے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی درس و تدریس کے ساتھ فرانزک سروسز بھی فراہم کرتا ہے، سروسز فراہمی کے باوجود اضافی فنڈز جاری نہیں کیے جاتے، فرانزک سروسز جاری رکھنے کے لئے فنڈز جاری کیے جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 سے 2024 تک ڈی این اے کے 1585، ریپ کے 252 ٹیسٹ کئے گئے، کالج نے سروسز جاری رکھنے کے لیے حکومت سے 212 ملین روپے کے اضافی فنڈ طلب کے ہیں۔

خیبر میڈیکل کالج حکام نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دی کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود درکار فنڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔