پشاور: مطلع مکمل ابرآلود ، سردی میں اضافہ، بارش کا امکان

پشاور میں مطلع مکمل ابرآلود رہنے، سردی میں اضافے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

ادھر وادیٔ کالام میں درجۂ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی اضلاع میں برف باری کا امکان بھی ہے۔