نیٹ فلکس انڈیا کا روشن خاندان پردستاویزی فلم ریلیز کرنے کا اعلان


نیٹ فلکس نے"اینگری ینگ مین" اور"دی رومانٹکس" کے بعد نئی دستاویزی سیریز"دی روشنز"ریلیزکرنے کا اعلان کردیا ،یہ سیریز بالی ووڈ کے مشہور فلمی خاندان روشن کی وراثت اور سفر کو اجاگر کرے گی جن میں روشن لال نگراتھ راجیش روشن، راکیش روشن اور ہریتک روشن کی زندگی کے سفر کو شامل کیا گیا ہے۔ 

نیٹ فلکس انڈیا نے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  یہ سیریز موسیقی،جادو اور ناقابل فراموش لمحات کے خالق خاندان کی محبت اور وراثت کا سفر ہے۔ 

روشن خاندان کاکہناہے  کہ ہم نیٹ فلکس کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں اور اپنی زندگی کے غیر بیان کردہ پہلو دنیا کے سامنے لانے کے لیے پرجوش ہیں،یہ عالمی ناظرین تک ہماری کہانی پہنچانے کا بہترین موقع ہے۔ 

اس دستاویزی سیریز کی ہدایات معروف فلم ساز ششی رانجن نےدی ہیں جنہوں نے راکیش روشن کے ساتھ اسے مشترکہ طور پر پروڈیوس بھی کیا ہے،اس سیریزمیں انڈسٹری کے مختلف ساتھیوں کے انٹرویوز شامل ہوں گے جو روشن خاندان کے کام اور اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔

یہ سیریز لال نگراتھ راجیش روشن کے موسیقی کے میدان میں کارناموں سے لے کر راکیش روشن کی ہدایت کاری اور ہریتک روشن کی اداکاری تک کے سفر کو پیش کرے گی،اس دستاویزی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔