پشاور یونیورسٹی کے19ڈیپارٹمنٹس اور انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان سبکدوش

پشاور یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،19ڈیپارٹمنٹس اور انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ۔
وائس چانسلر کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیاگیا جس کے مطابق جامعہ پشاور کے سینئر فیکلٹی ممبران کو عارضی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ۔
اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر مہناز گل کو جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا،ڈاکٹر سردار خان انوائرنمنٹل سائنسز اور ڈاکٹر روح اللہ پشتو ڈیپارٹمنٹ کے عارضی چیئرمین نامزد کئے گئے ۔
اسی طرح اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سجاد احمد خان کو نئی ذمہ داری ملی جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر رسول خان کو مقرر کیا گیا ۔
جامعہ پشاور کے سینڈیکیٹ اجلاس میں مستقل تعیناتیوں کی منظوری ہوگی۔