ڈپٹی کمشنر پشاور نے صوبائی دارالحکومت میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت کھلونا بندوقوں اور آتشیں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور یہ ایک ماہ تک برقرار رہے گا۔