ایدھی ایئر ایمبولینس کے ذریعے کرم سے تین مریضوں کو پشاور منتقل کردیا گیا

ایدھی ایئر ایمبولینس کے ذریعے کرم پارا چنار ادویات پہنچا کر تین مریضوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
مریضوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے فیصل ایدھی آج پاراچنار ایئر ایمبولینس کے ساتھ آئے جنہوں نے آج 9 بجے بے نظیر ایئرپورٹ پاراچنار پر لینڈ کیا ۔
ایمبولینس کے ذریعے سیریس مریضوں کو پشاور منتقل کیا گیا میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مطابق 12 اکتوبر سے اب تک 29 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ادویات بھی ناکافی ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں اور زخمیوں کو ادویات کی عدم دستیابی کے باعث معیاری علاج نہیں مل رہا۔