موسم سرما تعطیلات، پشاور یونیورسٹی 23دسمبر تا 4 جنوری بند رہے گی

جامعہ پشاور کی جانب سے دیگر اداروں کی طرح موسم سرما تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق پشاور یونیورسٹی 23دسمبر تا 4 جنوری بند رہے گی، تاہم اس دوران امتحانات اور انٹرویوز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق تدریسی شعبہ جات، انسٹی ٹیوٹس اور متعلقہ کالجز تعطیلات کے دوران بند رہیں گے، وائس چانسلر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے جامعہ پشاور کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی 23دسمبر تا 4 جنوری بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحانات، ٹیسٹ، اور انٹرویوز وغیرہ کا شیڈول، اگر پہلے سے طے شدہ ہے، تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔