خیبرپختونخوا حکومت نے نو ماہ کے دوران صحت کارڈ کی مد میں 30ارب 30کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی مد میں مارچ 2024 سے 24 دسمبر 2024 تک 30.3 ارب جاری کرکے نو ماہ میں ریکارڈ ادائیگی کی ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صحت کارڈ فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر بند کیا تھاصحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا نے دیگر صوبوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوابانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے تحت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔