پارا چنار کی کشیدہ صورتحال برقرار: کراچی میں 7 مقامات پر دھرنے، ٹریفک جام، معمولات زندگی متاثر

پارا چنار کی کشیدہ صورتحال پر کراچی میں نمائش چورنگی سمیت شہر کے 7 سے زائد مقامات پر مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے کے باعث رات گئے ٹریفک جام رہا۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ، سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب احتجاج ختم ہو گیا، جس کے باعث ٹریفک بحال ہوگیا۔

ایم اے جناح روڈ، عباس ٹاؤن، ملیر پندرہ، شاہراہ فیصل، شاہ فیصل کالونی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج کے باعث ٹریفک معطل رہا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستہ اپنانے کی ہدایت کی جاتی رہی۔