پشاور میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دو دنوں میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔
پشاور میں مرغیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دو دنوں میں زندہ مرغی کی قیمت میں 70 روپے اضافے سے فی کلو 420 روپے تک پہنچ گئی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مرغی کی قیمتیں بڑھنے کے باعث خیبرپختونخوا میں بھی مرغی مہنگی ہوگئی جبکہ دسمبر میں شادیوں کے سیزن کے باعث بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب مرغی مہنگی ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔