پشاور میں شدید سردی کا راج، درجہ حرارت ایک ڈگری تک گر گیا، چارسدہ میں شدید دھند

صوبائی دارالحکومت پشاور میں شدید سردی پڑ رہی ہے، اس کڑاکے کی سردی میں پشاور کا درجہ حرارت ایک ڈگری تک گر گیا۔ خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ میدانی علاقوں پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں دھند چھائی رہے گی، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری تک گر گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جانے لگی ہے، جبکہ کالام اور دیر میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ضلع کرم کی مرکزی تحصیل پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 3، مالام جبہ، چترال اور تیمرگرہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اب کی بات ملک بھر میں‌شدید سردی پڑ رہی ہے،اس دوران جہاں بالائی علاقے ٹف سرد موسم کے ن شانے پر ہیں، وہیں میدانی علاقے بھی اب کی بات شدید سردی کی لپیٹ میں‌آ چکے ہیں.