آئی جی پولیس صوبائی اسمبلی میں طلب: امن و امان کی خراب صورتحال پر بریفنگ دیں گے

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر بریفنگ کے لئے آئی جی پولیس کو آج صوبائی اسمبلی میں طلب کرلیا گیا ۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا آج صوبائی اسمبلی میں اسمبلی کے جرگہ ہال میں دو بجے قبائلی علاقوں کی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈرز کو امن و امان صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزامن اومان سے متعلق تحریک التوا پر بحث کے بعد سپیکر صوبائی اسمبلی نے آئی جی پولیس کو طلب کیا تھا ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اجلاس میں بیشتر اراکین اسمبلی نے صوبے میں ممکنہ فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کی تھی۔
بریفنگ کے دوران قومیا جرگہ اور کرم کی صورتحال کے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔