خیبر پختونخوا میں خناق، خسرہ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں خناق، خسرہ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اینٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال متعدد بیماریوں میں100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال  182 فیصد اضافے کیساتھ  خناق کے 952 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2023 میں خناق کے 337 کیسز سامنے آئے تھے۔

گزشتہ سال 176 فیصد  اضافے کیساتھ 5477 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،2024 میں خسرے کے کیسز میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

گزشتہ سال 13 فیصد اضافے کیساتھ ملیریا کے 2 لاکھ 71 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے،2023 میں ملیریا کے 2 لاکھ 39 ہزار 902  کیسز سامنے آئے۔

2024 میں ٹائفائیڈ کے کیسز میں 32 فیصداضافہ ریکارڈ  کیا گیا، صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے ہوا،ابتدائی مہینوں میں ویکسین کی کمی آئی تھی لیکن پھر قابو پالیاگیا تھا۔