پشاورمیں سی این جی سٹیشنز دو روز کیلئے بند کرنے کافیصلہ

صوبائی دار الحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز دو روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی این جی سٹیشنز اتوار اور پیر کے روز بند رہیں گے، سپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی کمشنر پشاور، جنرل منیجر سوئی گیس اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب رہے۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد پشاور میں سی این جی سٹیشنز دو روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اتوار اور پیر کو گیس بندش کے بعد منگل کے روز سے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک سی این جی ستیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔