پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم کا جامعات اور کالجز میں رینکنگ نظام متعارف کرنے کا فیصلہ

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام جامعات اور کالجز میں رینکنگ نظام متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی زیر صدارت ریکنگ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹیوں اور کالجز میں رینکنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیا کہ رینکنگ جامعات کی گزشتہ 3 سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کی جائے گی ۔
بریفنگ میں جامعات اور کالجز کے رینکنگ کرایٹریا کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ رینکنگ نظام کا بنیادی مقصد سٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے جس سے یونیورسٹیوں اور کالجز میں رینکنگ نظام سے تعلیم میں ضرور بہتری آئے گی ۔
صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم نے ہدایت کی کہ جامعات کی پچھلے 3 سالوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ کریں۔