پشاور: سابق ڈی سی کُرم کی ران کی ہڈی کا کامیاب آپریشن

پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کی ران کی ہڈی جوڑی۔ ان کو جسم میں تین گولیاں لگی ہیں۔ ایک گولی کندھے، دوسری پیٹ اور تیسری ٹانگ میں لگی۔

علاوہ ازیں زخمی سابق ڈی سی کے جسم سے ابھی تک گولیاں نہیں نکالی گئیں۔

خیال رہے ڈی سی کُرم نے قافلے کی روانگی سے ایک رات قبل جرگہ ممبران سے ملاقات کی تھی اور جرگہ ممبران کی رضامندی سے بارہ بجے قافلہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، جاوید محسود دو ناراض عمائدین کو منانے اور روڈ کھلوانے گئے تھے۔

واضح رہے جاوید محسود صدا سے چھپری آرہے تھے کہ بگن چوک میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی، ڈرائیور نے واپسی کیلئے گاڑی گھمائی، اسی دوران جاوید محسود کو گولیاں لگیں۔